• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بےحیاڈراموں کاذمہ دار کون ہے؟

استفتاء

کیا پاکستانی چینلز پر لگنے والے بے حیاء ڈراموں کا ذمہ دار پیمرا ہے؟جو ان کے خلاف ایکشن نہیں لیتا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسے ڈرامے لکھنے والے ،بنانے والے،انہیں چینلوں پر دکھانے والے،انہیں دیکھنے والے اور متعلقہ سرکاری ادارے سارے ہی اپنے اپنے دائرے میں اس کے ذمہ دار ہیں ۔سب کو خدا خوفی سے کام لینا چاہیے اور اپنی استطاعت کی حد تک بے حیائی کی روک تھام میں کردار ادا کرنا چاہیے۔یہ الگ بات ہے کہ حکومتی ادارے کےپاس اختیارات زیادہ ہونے کی و جہ سے اس کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved