• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بے پردگی اورغیر شرعی رسومات والی جگہوں میں عورت کا شرکت کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں رہنمائی فرمائیں:

1۔کیا خواتین کے لیے ایسی شادی میں دوسرے شہر جا کر شرکت کرنا جائز ہے جہاں بے پردگی اور غیر شرعی رسومات کا خدشہ ہے؟

2۔ کیا تبلیغ، جوڑ اور صلہ رحمی کی نیت سے اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ اگر یہ خواتین پردے کا اہتمام کریں اور غیر شرعی رسومات میں شریک نہ ہوں تو جائز ہے۔

2۔ ان نیتوں کے بغیر بھی شادی  میں شرکت جائز ہے البتہ پردے کا اہتمام ہو اور خلاف شرع کاموں میں شریک نہ ہوں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved