• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بے وضو اورباوضو قرآن پڑھنے پر نيکياں

استفتاء

مفتی صاحب  قرآن پاک کو وضو میں پڑھنے کی کتنی نیکیا ں  ملتی ہیں ؟۔  اور بغیر وضو  کے موبائل میں پڑھنے کی کتنی نیکیاں ملتی ہیں ؟ مہربانی فرما کر جواب دے دیں ۔ جزاک اللہ خیرا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

وضو کی حالت میں قرآن پاک کا ایک حرف تلاوت کرنے پر پچیس نیکیاں ملتی ہیں اور بے وضو کی حالت میں ایک حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں ۔جیسا کے احیاء العلوم میں ہے

قال علي رضي الله عنه من قرأ القرآن وهو قائم في الصلاة كان له بكل حرف مائة حسنة ومن قرأه وهو جالس في الصلاة فله بكل حرف خمسون حسنة ومن قرأه في غير صلاة وهو على وضوء فخمس وعشرون حسنة ومن قرأه على غير وضوء فعشر حسنات۔۔۔۔۔۔2/34 مكتبه شامله

ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ  نے فرمایا جس شخص نے نماز میں کھڑے ہونے کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت کی اس کو ہر حرف کے بدلے سو نیکیاں ملیں گی ۔ اور جس شخص نے نماز میں بیٹھے ہونے کی حالت میں تلاوت کی اس کو ہر حرف کے بدلے  پچاس نیکیاں ملیں گی ۔اور جس شخص نے نماز کے علاوہ باوضو ہو کر تلاوت کی اس کو (ہر حرف کے بدلے ) پچیس نیکیاں ملیں گی ۔ اور جس نے بغیر وضو تلاوت کی اس کو (ہر حرف کے بدلے ) دس نیکیاں ملیں گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved