- فتوی نمبر: 17-59
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کسی کا پارلر اس کے گھر میں ہو اور اس میں کوئی تصویر نہ ہو اور نہ ہی کوئی بے پردگی ہو ،اس میں دلہن کو تیار کروا سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوٹی پارلر میں دلہن کو تیار کروا سکتے ہیں،بشرطیکہ دلہن کو تیار کرنے میں کوئی خلاف شرع کام نہ کیا جائے۔نیزدلہن کوتیار کروانے میں بھی میانہ روی سے کام لیاجائے،بہت زیادہ میک اپ یا مہنگے بیوٹی پارلرسے احتراز کیا جائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved