• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیج خریدا اس شرط پر کہ وہ چائنہ کا ہے اور بعد میں پتہ چلا کہ چائنہ کا نہیں ہے۔

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ ایک آدمی نے دکاندار سے بیج خریدے ،دکاندار نے ذمہ داری سے کہا کہ یہ بیج چائنہ کا ہے ۔کاشت کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ چائنہ کا نہیں تھا ۔واضح رہے کہ بیج اگر چائنہ کا نہ ہو تو وہ (سائل کی )زمین میں حاصل نہیں دیتا ۔اس صورت میں کیا سائل دکاندار سے بیج کی قیمت واپس لے سکتا ہے ؟ یا پھر اس کو کیا کرنا چاہیے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سائل دونوں  قسم کے بیجوں کی قیمت کے مابین  فرق  وصول کرسکتا  ہے  ۔

مجمع الضمانات (ص 404)میں ہے :اشترى حنطة على انها ربيعية للبذر فزرعها ونبتت فبان انها خريفية وفات منه فائدة الارض فليس له الا تفاوت ما بين الربيعي والخريفي في القيمة وقت البذر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved