- فتوی نمبر: 6-322
- تاریخ: 05 نومبر 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
بھائی ***کو فوت ہو گئے تھے، ان کی ایک بیوی اور تین بیٹیاں تھیں، جن کی عمر تقریبا 14 سال، 13 سال اور 7 سال ہے۔ ان کی ذات ملکیت میں ایک گھر، دکان، گاڑی اور دوسرا گھریلو سامان تھا۔
***کے والد صاحب کا انتقال اکتوبر 2000ء میں اور ان کی والدہ کا انتقال 2002ء میں ہوا تھا۔ ان کے والد نے ایک مکان (جس کی قیمت اب تقریباً 4 کروڑ ہے) ورثہ میں چھوڑا تھا۔
**** کے مزید تین بھائی اور چار بہنیں تھیں، لیکن ان آٹھ بہن بھائیوں نے ابھی تک اپنے والد کے ورثہ والا مکان آپس میں تقسیم نہیں کیا ہے۔ برائے مہربانی مندرجہ ذیل امور میں رہنمائی فرمائیں:
1۔ *** کی ملکیت میں جو مکان، دکان اور گاڑی وغیرہ تھے وہ ان کی بیوہ اور بیٹوں میں تقسیم ہوں گے یا ان کے بہن بھائیوں کو بھی حصہ ملے گا؟ اور اگر بہن بھائیوں کا حصہ ملے گا تو کس نسبت سے ملے گا؟
2۔ ***کے والد کا جو مکان (جس کی ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی) اس میں*** کی بیوہ اور بیٹیوں کو حصہ ملے گا یا
نہیں؟ اگر ملے گا تو کس نسبت سے ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ پہلی صورت میں***مرحوم کے ترکہ سے *** کے بھائیوں اور بہنوں کو بھی حصہ ملے گا۔ اور اس کی صورت یوں گی کہ ***کے کل ترکہ کو 720 حصوں میں تقسیم کر کے 90 حصے مرحوم کی بیوہ کو اور 160 حصے***کی ہر ہر بیٹی کو اور 30 حصے ***کے ہر ہر بھائی کو اور 15 حصے مرحوم کی ہر ہر بہن کو ملیں گے۔ تقسیم کی صورت یوں گی:
24×30= 720
بیوہ 3 بیٹیاں 3 بھائی 4 بہنیں
8/1 3/2 ع ع
3×30 16×30 5×30
90 480 150
90 160+160+160 30+30+30 15+15+15+15
أما الأخوات لأب و أم …. و مع الأخ لأب و أم للذكر مثل حظ الانثيين يصرن به عصبة … و لهن الباقي مع البنات أو بنات الابن. (سراجي: 25)
2۔ دوسری صورت میں *** کے والد صاحب (مرحوم) کے کل ترکہ چار کروڑ میں سے 833333 روپے*** کی بیوہ کو، اور 1481481 روپے *** کی ہر ہر بیٹی کو، اور 3472222 روپے*** ہر ہر بہن کو، اور 6944444 روپے*** کے ہر ہر بھائی کو ملیں گے۔
بیوی 8/1 1×12 12 12 |
8×12= 96×45= 4320 والد
14+ |
4بیٹے 4 بیٹیاں
عصبہ
7×12
84
14+14+14×45 7+7+7+7×45
630+630+630 315+315+315
12×45= 540 والدہ 12×45= 540
2+ |
4 بیٹے 4 بیٹیاں
2+2+2×45 1+1+1×45
90+90+90 45+45+45
وفق24×30= 720 45 بیٹا *** مف 16
بیوہ*** 3 بیٹیاں 3 بھائی 4 بہنیں
8/1 2/3 عصبہ
3×30 16×30 5×30
90 480 150
90 160+160+160 30+30+30 15+15+15+15
الاحیاء
بیوی ن***3بیٹیاں 3 بھائی 4 بہنیں
90 160 فی کس 750 فی کس 375 فی کس
© Copyright 2024, All Rights Reserved