• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بہن، بھائیوں ، والدہ اور بیویوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

فوت ہونے والے کی 9 ایکڑ زمین کی وراثت مندرجہ ذیل وارثوں میں کس طرح تقسیم ہوگی؟

5بھائی،3بہنیں، 2 بیویاں اور ایک والدہ

نوٹ: میت کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی وراثت کے 312 حصے کیے جائیں گے جو ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوں گے کہ دو بیویوں میں سے ہر بیوی کو 39 حصے (12.5 فیصد فی کس) ملیں گے۔ والدہ کو 52 حصے (16.66 فیصد) ملیں گے اور مرحوم کے پانچ بھائیوں میں سے ہر بھائی کو 28 حصے (8.97 فیصد فی کس) ملیں گے اور تین بہنوں میں سے ہر بہن کو 14 حصے (4.48 فیصد فی کس) ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

12×26=312

2بیویاںوالدہ5بھائی3بہنیں
ربعسدسعصبہ
 3×262×267×26
7852182
39+395228+28+28+28+2814+14+14

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved