• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیت الخلاء میں درود شریف پڑھنا

استفتاء

اگر کوئی بیت الخلا میں ہو اور آپ ﷺ کا نام لیا جائے تو درود پاک پڑھنا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیت الخلاء ناپاکی کی جگہ ہے اور درود پاک مقدس ومتبرک کلمات ہیں ۔بیت الخلاء میں ذکر منع ہے اس لیے مذکورہ صورت میں اسم گرامی سننے پر درود پڑھنا نہ صرف یہ کہ ضروری نہیں بلکہ درست ہی نہیں کیونکہ یہ درود پاک کی بے ادبی ہے ۔البتہ بیت الخلاء سے فارغ ہو کر درود شریف پڑھ لے۔

فی الشامیة518/1)

وتکره الصلاۃ علیه فی سبعة مواضع الجماع وحاجة الانسان الخ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved