• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بل جمع کرنے پر ٹیکس وصول کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج کل جو دوکان دار بل جمع کرتے ہیں ان کو ہر بل جمع کرنے کے کمپنی پیسے دیتی ہے بعض دوکان دار یہ کرتے ہیں کہ کسٹمر سے علیحدہ سے بھی کچھ رقم لیتے ہیں اور یہ جو اضافی چارجز وصول کیے جاتے ہیں اس کا اعلان باقاعدہ دوکان پر لکھ کر آویزاں کرتے ہیں۔

کیا اس طرح ان کا اضافی چار جز وصول کرنا درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ دوکان دار کو بل جمع کرنے پر کمپنی کی طرف سے پیسے ملتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دکاندار کمپنی کا کمیشن ایجنٹ ہے اورکمیشن ایجنٹ صرف اسی سے اپنی اجرت لے سکتا ہے جس کا وہ ایجنٹ ہے لہذا مذکورہ دکان دار کا گاہک سے اضافی پیسے لینا جائز نہیں ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved