• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مستورات کا بیمار کی صحت یابی کے لیے اکٹھے ہو کر وظیفہ پڑھنا

استفتاء

محترم مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ  کیا کسی بیمار کی صحتیابی کے لئے عورتوں اور لڑکیوں کا کسی کے گھر میں جمع ہو کر وظیفہ یا ختم پڑھنا پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟

وظیفہ کوئی بھی ہو سکتا ہے مثلاً عرف  عام میں لاکھی ختم (یا سلام، اللہ الصمد، اللہ اکبر) محلے کی عورتوں بچیوں کو اکٹھا کرکے ایک لاکھ مرتبہ پڑھا جاتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خواتین کے لیے بلاضرورت گھر سے نکلنا شرعاً منع ہے۔ چونکہ وظیفہ کی مذکورہ مقدار تمام خواتین اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے پوری کر سکتی ہیں، لہٰذا وظیفہ پڑھنے کے لیے ان کا گھر سے نکلنا بلاضرورت ہے، اس لیے جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved