استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری ٹانگوں میں بہت درد رہتا ہے، مجھے مستقل مسئلہ ہے۔ کیا میں اپنی قضاء نمازیں بیٹھ کر پڑھ سکتی ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر کھڑے ہو کر پڑھنے کی قدرت نہیں یا کھڑے ہو کر پڑھنے سے ناقابل برداشت تکلیف ہوتی ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتی ہیں۔