• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹی اگر والد سے پہلے فوت ہوجائے تو اس کے شوہر اور اولاد کو وراثت میں سے حصہ ملے گا؟

استفتاء

ہمارے والد صاحب 2013ء میں فوت ہوئے، ہماری ایک بہن ان سے  پہلے فوت ہوگئی تھی، ہم پانچ بھائی اور چار بہنیں موجود ہیں کیا فوت شدہ بہن یا ان کے شوہر اور اولاد  کو والد کی وراثت میں سے حصہ ملے گا؟ بعض لوگ کہتے ہیں  کہ نہیں ملے گا اس لیے رسمی جواب  چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کی فوت شدہ بہن کی اولاد اور ان کے شوہر کو آپ کے والد کی وراثت میں سے شرعاً  حصہ نہیں ملے گا کیونکہ جو اولاد  والدین سے پہلے فوت ہوجائے اس کو  والدین کی وراثت میں سے شرعاً  حصہ نہیں ملتا۔

الدر المختار (10/491) میں ہے:

وشروطه: ثلاثة: ………… ‌ووجود ‌وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved