• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیٹی کے ساتھ دواعی جماع کرنا

استفتاء

ایک شخص رات کو نیند سے اٹھ کر اپنی حقیقی بیٹی کے سامنے برہنہ ہو کر اپنا خاص حصہ بیٹی کی شرمگاہ پر رکھ کر زنا کی کوشش کرتا ہے۔ (اس شخص کے مطابق وہ اپنی بیٹی کو غلطی سے بیوی سمجھ لیتا ہے) تاہم بچی باپ کو دھکا دے کر زنا کی کوشش نا کام بنا دیتی ہے۔ پہلے واقعہ کے تقریباً ایک سال بعد رات کو نیند سے اٹھ کر باپ اسی بیٹی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرتا ہے جس وقت بچی سو رہی ہوتی ہے۔ اس عمل سے بچی کی بلیڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔

باپ کے مطابق اس پہلے واقعے سے تقریباً ایک سال پہلے گھر کی باڑوں کے نیچے تقریباً چار پانچ کلو بڑا گوشت زمین میں دبا ہوا ملا تھا، جس کی تصدیق باقی گھر والے بھی کرتے ہیں، باپ کو جادو کا شک ہے، باپ کے مطابق اس پر عجیب سی شیطانی سوچ سوار رہتی تھی اور جو عمل اس نے کیا وہ کس طرح اس سے ہو گیا یہ اس کی سمجھ سے بھی بالا تر ہے۔ باپ اپنے کیے پر انتہائی شرمندہ ہے اور سب سے معافیاں بھی مانگ رہا ہے، بچی کی عمر تقریباً 19 سال ہے، دونوں دفعہ اس شخص کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھی، تیسری دفعہ بھی باپ نے بیٹی کے سامنے برہنہ ہو کر دعوت گناہ دیتا ہے مگر بیٹی کے انکار پر زنا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

اس شخص کے اس عمل کا اس کی بیوی اور بیٹی سے تعلق پر کیا اثر ہے؟ کیا اس عمل کا کوئی کفارہ بھی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت میں چونکہ باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ صرف دواعی جماع کا ارتکاب کیا ہے، جماع نہیں کیا اس لیے اس پر اس کی بیوی حرام نہیں ہوئی۔

2۔ اس عمل کا کفارہ یہی ہے کہ خوب ندامت کے ساتھ اس عمل پر توبہ و استغفار کیا جائے اور آئندہ اس طرح کی حرکت سے

باز رہے اور اس طرح کا موقعہ نہ آنے دیا جائے کہ گھر میں باپ بیٹی تنہا ہوں۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے "فقہ اسلامی”)۔ و اللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved