- فتوی نمبر: 23-113
- تاریخ: 03 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل وراثت کے مسئلہ کے بارے میں!
کہ ایک عورت کا انتقال ہوا ہے جس کے ورثاء درج ذیل ہیں:
2بیٹیاں، 3بھائی(جبکہ اس عورت کےمزيد دو بھائی اس کی زندگی میں انتقال کر گئے تھے۔ ) ایک بہن ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہر ایک کا حصہ بتا دیں۔
نوٹ: عورت کے والدین اور خاوند کا اس کی زندگی میں انتقال ہوگیا تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت کے ترکہ کے کل 21حصے کریں گے ، جن میں سے 7،7 حصے ہر بیٹی کو اور 2،2 حصے ہر بھائی کو اور 1 حصہ بہن کو ملے گا ۔ صورت تقسیم درج ذیل ہے:
3 x 7 = 21
2بیٹیاں | 3بھائی | 1بہن |
ثلثان | عصبہ 3/1 1 x 7 7 | |
3/2 | ||
2 x 7 | ||
14 | ||
7 + 7 | 2+2+2 1 |
نوٹ: جو بھائی اس عورت کی زندگی میں وفات پاگئے تھے، ان کا یا ان کی اولاد کا اس عورت کی وراثت میں حصہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved