• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیٹیوں کا اپنے ماموؤں سے اپنی والدہ کی وراثت طلب کرنا

استفتاء

میری ماں وفات پاچکی ہیں، میری ماں کے تین بھائی اور دو بہنیں تھیں، میرے نانا نے وراثت میں زمین چھوڑی تھی، جوکہ میرے ماموؤں نے آپس میں برابر تقسیم کر لی  ہے، دریافت طلب امر  یہ ہے:

  • کیا ہم اپنی والدہ کی مذکورہ وراثت اس کی موت کے بعد طلب کر سکتے ہیں یا نہیں؟ جبکہ والدہ نے مذکورہ زمین نہ اپنے بھائیوں کو ہبہ کی تھی اور نہ اس کا مطالبہ کیا تھا۔

نوٹ: یہ بات ملحوظ رہے کہ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ بہنیں اور بیٹیاں نہ اپنا حصہ مانگتی ہیں اور نہ بخشش دیتی ہیں۔ ایسے ہی محفوظ رہتا ہے، اختلاف اور ناچاقی کے وقت مطالبہ کیا جاتا ہے، شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں اور مکمل و مدلل جواب سے مستفید فرمائیں۔

 

وضاحت مطلوب ہے کہ: سائل کی ماں سائل کے نانا سے پہلے تو فوت نہیں ہوئی؟

جواب وضاحت: میری والدہ میرے نانا کے بعد فوت ہوئیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  • مذکورہ صورت میں اگر والدہ نے ماموؤں کو ہبہ نہیں کیا تھا تو آپ ان کی وراثت کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved