• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیٹیوں کو کہنا اپنا حق معاف کرو جائز نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ جب والد اپنی زندگی میں اپنی جائداد تقسیم کرتا ہے یااس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء آپس میں تقسیم کرتے ہیں تو بیٹیوں کو کہا جاتا ہے کہ اپنا حق معاف کرو یا بیٹیاں کہتی ہیں کہ ہم نے خوشی کے ساتھ اپنا حق معاف کیا ،کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیٹیوں کو اپنا حق معاف کرنے پر مجبور کرنا جائز نہیں، اگر وہ اپنی خوشی سے معاف کرنا چاہیں تو یہ بھی تب معتبر ہے جب ترکہ میں اعیان شامل نہ ہوں ۔لان الابراء عن الاعيان باطل ،الا یہ کہ وہ شرعی ضابطے کی مطابق ہدیہ کردیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved