• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

استفتاء

ميرے بڑے بهائی نے ايك عورت كا  دودھ پیا ہے ، اس عورت کی بڑی بیٹی نے میری والدہ کا دودھ پیا ہے، ہم دو بھائی ہیں اور وہ  دو بہنیں ہیں  تو کیا میرا نکاح اس عورت کی چھوٹی بیٹی سے ہوسکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کا نکاح اس عورت کی چھوٹی بیٹی سے  جائز ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں اس عورت کی چھوٹی بیٹی آپ کے بڑے بھائی کی رضاعی بہن ہے اور بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے البتہ اس عورت کی بڑی بیٹی آپ کی بھی رضاعی بہن ہے اس سے آپ کا نکاح درست نہیں، اور آپ کے بھائی کا اس عورت کی کسی بیٹی سے بھی نکاح درست نہیں۔

ہندیہ (1/343) میں ہے:

وتحل أخت اخيه رضاعا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved