• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھنگ کی خرید و فروخت کا حکم

استفتاء

زید اور عمر کا بھنگ کی حلت و حرمت میں اختلاف ہوا ،زیدکا موقف ہے کہ بھنگ کی بیع و شراء جائز ہے اور دلیل یہ بیان کرتے ہیں کہ بھنگ میں نشہ ولہولعب کے علاوہ دوسرے منافع بھی پائے جاتے ہیں مثلا بھنگ بعض دواء وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے ۔اس بنیاد پر اس کی بیع جائز ہے۔

عمر کا موقف ہے کہ بھنگ کی بیع و شراء ناجائزو حرام ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ مسکر ہےوکل مسکر حرام اور عمر زید کو جواب یہ دیتے ہیں کہ بھنگ میں دوسرے منافع کا استعمال بھی ہے لیکن اہم اور اعظم منافع اس کا نشہ و لہولعب ہے،نیزاس میں فسادات بھی زیادہ ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ اس کا پینا حرام ہے شراب پر قیاس کی بنیاد پر ،منافع توشراب میں بھی پائے جاتے ہیں لیکن قرآن پاک میں واثمهما اكبر من نفعهما ہے مفتی صاحب جمہور فقہاء احناف کے نزدیک ان دونوں میں کس کا قول راجح ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔

حافظ دلاور صاحب

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زید کاقول راجح ہے ۔

در مختار (41/10) میں ہے:

(وصح بيع غير الخمر) مما مر، ومفاده صحة بيع الحشيشة والافيون. قلت: وقد سئل ابن نجيم عن بيع الحشيشة هل يجوز؟ فكتب لا يجوز، فيحمل على أن مراده بعدم الجواز عدم الحل

در مختار (644/9) میں ہے:

(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا)

شامی میں ہے:

قوله: ( ممن يعلم ) فيه إشارة إلى أنه لو لم يعلم لم يكره بلا خلاف قهستاني

فتاویٰ بزازیہ میں ہے:

و شرب البنج للتداوي لابأس به

امداد الاحکام (405/3) میں ہیں:

سوال: افیون کا فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کو دوا میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب: افیون کی بیع جائز ہےاور دوا میں نشہ سے کم مقدار میں استعمال بھی جائز ہے۔ نشہ کی مقدار کا استعمال جائز نہیں۔

کفایت المفتی (129/9) میں ہے:

افیون‘ چرس ‘ بھنگ  کوکین یہ تمام چیزیں پاک ہیں اور ان کا دوا میں خارجی استعمال جائز ہے نشہ کی غرض سے ان کو استعمال کرنا ناجائز ہے۔ مگر ان سب  کی تجارت بوجہ فی الجملہ مباح الاستعمال ہونے کے مباح ہے تجارت تو شراب اور خنزیر کی حرام ہے کہ ان کا استعمال خارجی بھی ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved