- فتوی نمبر: 19-275
- تاریخ: 25 مئی 2024
استفتاء
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ آج کل آئی برو (بھنوؤں)پر کلر کیا جاتا ہے جو بالکل باریک ہوں اورنظر نہ آتی ہوں ان کو ڈارک کرنے کےلیے بلیک کلر لگایا جاتا ہے وہ صرف بالوں پر ہی لگتا ہے کھال پر نہیں لگتا اوراس کا اثر دو ڈھائی سال تک رہتا ہے اوربقول پارلر والی کے کہ وہ فوڈ کلر حلال ہوتا ہے تو ایسا کلر کروانا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بھنوؤں کے بالوں کو کالےرنگ سے رنگنا خواہ بڑھاپے کو چھپانے کےلیے ہو یا کسی اوروجہ سے مکروہ ہے اور گناہ کا کام ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved