• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بھنویں بنانا

استفتاء

ان کا کہنا ہے کہ آئی بروز یعنی بھنویں ترشوانا جائز ہے۔ جس کو عام فہم میں آئی بروز بنوانا کہا جاتا ہے۔ حالانکہ سراسر گناہ اور حرام ہے۔ مگر ان کے نزدیک جائز ہے۔ برائے مہربانی مفصل اور مدلل رہنمائی  کی التجا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ان کا یہ کہنا بھی درست نہیں، بلکہ بھنویں ترشوانا ناجائز اور حرام ہیں۔

عن عبدالله أن النبي ﷺلعن الواشمات والموستوشمات و المتنمصات مبتغيات للحسن مغيرات خلق الله. ترمذی )

ترجمہ: حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے جس گودنے والیوں پر اور جسم گود وانے والیوں پر اور چہرے ( یعنی ابرو)  کے بال  اکھیڑنے والیوں پر اور اکھیڑوانے والیوں پر  حسن کو طلب کرتے ہوئے اللہ  کی بناوٹ بدلنے والیوں پر۔

قال الله تعالى حكاية عن الشيطان: ولآمرنهم فليغيرن خلق الله. فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved