• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا پانی کی بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پانی کی بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

در مختار (3/42) میں ہے:

و مفاده انه لو ادخل حلقه الدخان افطر اي دخان كان ولو عودا او عنبرا لوذاكرا لامكان التحرز عنه فليتنبه له كما بستطه الشرنبلالي.

شامی (1/378) میں ہے:

قوله (انه لو ادخل حلقه الدخان)اي باي صورة كان الادخال حتى لو تبخر بخور فآواه الى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه افطر لانكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس.

مسائل بہشتی زیور (1/403) میں ہے:

مسئلہ:کسی دوا کی بھاپ لینے یا تنگی نفس میں Inhalerاستعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اور قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں البتہ اگر Inhalerیعنی پمپ کااستعمال جان جانے کے خوف سے کیا ہو تو صرف قضا واجب ہوگی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved