• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھیک مانگ کر دیگ اتارنے کی منت

استفتاء

صورت مسئلہ : ایک شخص نے منت مانی کہ اگر اللہ مجھ سے یہ مصیبت دور کرے تو ایک دیگ اتاروں گا بھیک مانگ کر اگر چہ اس کے پاس پیسے موجود ہیں جن سے دیگ اتار سکتا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس شخص کے لیے بھیک مانگنا جائز نہیں ہے مگر اپنے پاس موجود پیسوں سے  منت پوری کرنا ضروری ہے ۔

بحر الرائق (4/ 320)میں ہے:

( ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط ووجد وفى به ) أي وفي بالمنذور لقوله عليه السلام من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى.

……………………………………فقد واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved