• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھول کرعشاء کی نمازسےپہلےوترپڑھ لیےتواداہوگئے

  • فتوی نمبر: 16-340
  • تاریخ: 15 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عشاء کی نماز سے پہلے کسی نے وتر پڑھ لیے، آیا عشاء کی نماز کے بعد دوبارہ وتر پڑھنے ہونگے یا نہیں؟جبکہ ایسا کرنا بھولے سے ہو گیاہو کہ وتر پہلے ادا کر لئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں وتر  ہوگئے ہیں، لہٰذا انہیں دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

فی الدرالمختار2/23)

(و) وقت (العشاء والوتر منه إلى الصبح، و) لكنلا) يصح أن (يقدم عليها الوتر) إلا ناسيا (لوجوب الترتيب)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved