- فتوی نمبر: 13-202
- تاریخ: 17 جولائی 2019
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے دو تین ماہ پہلے شیٹ کاکام شروع کیا۔میری فیکٹری ہے فیکٹری میں لوگRerianبھیجتے ہیں اور اسے شیٹ کے ساتھ جوڑے ہیں جب میں نے کام شروع کیا تو مجھے پتا چلاکہ شیٹ کے مختلف نمبرز اور ریٹس ہوتے ہیں مثال کے طور پر 1.5mکا ریٹ 58اور 1.4mکا ریٹ 52ہے اسی طرح 1.3mکا ریٹ 49۔پھر مجھے پتا چلا کہ جو مال ہمارے پاس آتا ہے اس کو 1.4mکی شیٹ لگا کے دی جا تی ہے جبکہ انہوں نے 1.5mکی شیٹ بولا ہوتا ہے اور ہم ریٹ بھی 1.4mکا ہی لے رہے ہیں ۔اگر ہم 1.5mکی شیٹ لگائیں تو ان کے اپنے ہی خرچے پورے نہ ہوں کیونکہ وہ ریٹ ہی 1.4mکا دے رہے ہیں ۔اور جسے اس سے بھی سستا ریٹ دیتے ہیں اسے 1.3mلگا دیتے ہیں ۔ایک بڑے دوکاندار سے میری بات ہوئی کہ جو تم ریٹ دے رہے ہو اس سے مجھے نقصان ہوتا ہے تو اس نے مجھ سے شیٹ کا ریٹ پوچھا۔1.5mمہو 1.4mکتنے میں آرہی ہے؟ میں نے اسے دونوں کاریٹ بتادیا اس نے کہا یہ میں شیٹ خود دے دونگا لیکن میرا ریٹ شیٹ کا کم ہونے کی وجہ سے (مطلب یہ ہے کہ اس آدمی کو شیٹ مہنگی پررہی تھی 1.4mاور مجھے کم)بعد میں اس نے مجھے کہا کہ شیٹ آپ خود لگائیں لیکن وہ 1.5m کہہ رہا تھا اور ریٹ 1.4mکادے رہا تھا ۔ اس کو سب ریٹ پتا تھا جب میں نے اسے کہا کہ آپ 1.4mکی لگوا رہے ہیں اور کیا اب میں آپ کے بل میں 1.4mہی لکھوں تو اس نے کہا کہ نہیں آپ نے بل 1.5mکا ہی بھیجنا ہے ۔(1.5,1.4,اور1.5ان سب کو 1.5ڈیڑھ کی شیٹ ہی بولا جاتاہے)
کیا شریعت کی روشنی میں ایسا کرنا جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1.4کی شیٹ لگا کر بل 1.5mکابنانا جائز نہیں کیونکہ یہ جھوٹ بھی ہے اور دھوکہ کا ذریعہ بھی ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved