• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیمہ کی شرعی حیثیت

استفتاء

کیا بیمہ پالیسی شرعاً جائز ہے؟ جو شخص اس ادارے میں پہلے کام کرتا رہا ہو اور اب اس سروس ( نوکری) کی پنشن لے رہا ہو، کیا جائز ہے یا کہ نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے: یہ سوال کس لیے کیا جارہا ہے خود اصل شخص سوال کیوں نہیں کرتا؟

جواب: اس مسجد میں اس مسئلہ پر بحث ہوئی تھی کچھ لوگ اس کو جائز قرار دیتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ اب یہ بات بطور تحقیق فریق ثانی جو کہ ناجائز ہونے کے دعویدار ہیں وہ پوچھنا چاہتے ہیں۔

الجواب

بیمہ پالیسی سود اور جوئے پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے ناجائز ہے اور ایسے ادارے میں ملازمت کرنا بھی ناجائز ہے اور پنشن بھی تنخواہ کا حصہ ہے اس لیے ناجائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved