- فتوی نمبر: 31-144
- تاریخ: 13 جولائی 2025
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
مجھے پوچھنا تھا کہ “Binance”پر کام کرنا کیسا ہے آیا حلال ہے یا حرام؟راہنمائی فرمائیے گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپلیکیشن کی ویب سائٹ پر موجودہ تفصیل کے مطابق یہ ایپلیکیشن کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کا کام کرتی ہے جبکہ شرعی لحاظ سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری جائز نہیں ہے لہذا مذکورہ ایپلیکیشن میں سرمایہ کاری کرنا اور اس سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved