• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

برتھ ڈے منانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

برتھ ڈے منانے کی دین میں کوئی ممانعت ہے یا نہیں؟

علمائے کرام کا بہت بڑا طبقہ برتھ ڈے منا رہا ہے اور اس کے جواز کے لیے کہتا ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں جن کے کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن دل مطمئن نہیں ہو پا رہا اور نہ گھر والوں کو روکنے کے لیے کوئی خاص دلیل ہے۔ اس بارے میں وضاحت فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

برتھ ڈے منانا مسلمانوں کی روایت نہیں بلکہ غیر مسلموں سے مسلمانوں میں آئی ہے، اس لیے اس میں غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت ہے اور غیر مسلموں کی مشابہت سے اسلام میں منع کیا گیا ہے ،لہذا برتھ ڈے منانا  جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved