- فتوی نمبر: 32-29
- تاریخ: 25 مارچ 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
زید کے ورثاء میں ایک بیٹی ، چار بیٹے اور بیوی ہے، زید کے والد 2012ء میں فوت ہوئے اور زید کی وفات 2016ء میں ہوئی جبکہ زید کی والدہ چار ماہ پہلے فوت ہوئی ہیں۔ زید کی ٹوٹل زمین 12 کنال 10مرلے ہے۔ شریعت کے مطابق حصے بتادیں۔
تنقیح: زید کی والدہ اب سے چار ماہ پہلے فوت ہوگئی تھی۔ ان کے ورثاء میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم زید کی زمین کے کل 216 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 27 حصے (12.5فیصد) مرحوم کی بیوی کو، 17 حصے (7.87) مرحوم کی بیٹی کو اور 34 حصے (15.74 فیصد فی کس) مرحوم کے ہر بیٹے کو ملیں گے۔ اور مرحوم کی والدہ کے حیات دو بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو 6 حصے (2.77فیصد فی کس) اور حیات ہر بیٹے کو 12 حصے (5.55 فیصد فی کس) ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved