• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

كیا بیوی شوہر کو طلاق دے سکتی ہے؟

استفتاء

مفتی صاحب، کیا بیوی شوہر کو طلاق دے سکتی ہے؟ مثلاً بیوی شوہر سے کہے کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتی ہوں‘‘ براہِ مہربانی حوالے کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں۔ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے،میری بیوی نے جھگڑے کے دوران یہ کہا تھا۔

نوٹ: بیوی کو مذکورہ صورتحال سے اتفاق ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیوی، شوہر کو طلاق نہیں دے  سکتی بلکہ شریعت نے طلاق دینے کا حق صرف شوہر کو دیا ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں بیوی کے شوہر کو یہ کہنے سے کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتی ہوں‘‘ کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

المبسوط للسرخسی (6/27) میں ہے:لأنه [الزوج] في ايقاع الطلاق هو مستبد بهدر مختار (4/419) میں ہے:(ومحله المنكوحة) وأهله زوج عاقل بالغ مستيقظ…۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved