- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 29-96
- تاریخ: اگست 16, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے والدین (میرے دادا، دادی) پہلے ہی فوت ہوگئے تھے، والد صاحب کے ورثاء میں ایک بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ ان کا کل ترکہ 21 لاکھ روپے ہے۔ یہ رقم ورثاء میں کس حساب سے تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صور ت میں والد مرحوم کی وراثت کو 40 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے مرحوم کی بیوی کو 5 حصے (12.5 فیصد)، دو بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو 14 حصے (35 فیصد فی کس) اور بیٹی کو 7 حصے (17.5فیصد) ملیں گے۔
اس حساب سے 21 لاکھ روپوں میں سے بیوی کو 262,500روپے اور ہر بیٹے کو 7,35,000 روپے اور بیٹی کو 367500 روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×5=40
بیوی | 2بیٹے | 1بیٹی |
ثمن | عصبہ | |
1×5 | 7×5 | |
5 | 35 | |
14+14 | 7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved