• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی اور اولاد میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص  کا انتقال ہو گیا ہے، اس کے ورثاء میں 4 بیٹے، 2 بیٹیاں اور ایک بیوہ ہے ، مرحوم کے والدین پہلے ہی وفات پا چکے ہیں،  (1)مرحوم کی میراث 19 مرلہ پر مشتمل کوٹھی ہے، وہ   اس کے ورثاء میں کیسے تقسیم ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکے کے 80 حصے کیے جائیں گےجن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 10 حصے (12.5%) ، ہر  ایک بیٹے کو14 حصے (17.5 %) اور  ہر ایک بیٹی کو 7 حصے (8.75 %) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved