• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی اور دو بھائیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

موصوف مرحوم  زید جو کہ ہمارے  بھائی  تھے           قضائے الہی سے انتقال کر گئے  ہیں انکی بینک میں کچھ  رقم ہے اس رقم کے وارث تین ہیں دو بھائی  اور ایک اہلیہ ۔اب ہمیں یہ  رقم شرعی نقطہ نظر سے تین جگہ تقسیم فرما دیں ۔

وراثت کی بینک میں رقم 47,72,198(سنتالیس لاکھ   بہتر ہزار ایک سواٹھانوے روپے) ہے۔

نوٹ: مرحوم  زید کے والدین پہلے ہی فوت ہوچکے تھے اور مرحوم کی اولاد نہیں تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے ترکہ کو 8 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے بیوی کو 2 حصے (25 فیصد) اور دونوں بھائیوں میں سے ہر بھائی کو 3،3 حصے (37.5 فیصد فی کس ) ملیں  گے۔

اس حساب سے (47,72,198)سنتالیس لاکھ بہتر ہزار ایک سو اٹھانوے  روپوں میں سے ( 11,93,049)  گیارہ لاکھ ترانوے  ہزار انچاس روپے بیوی کواور ( 17,89,574 ) سترہ لاکھ نواسی ہزار پانچ سو چوہتر روپے دو بھائیوں میں سے ہر بھائی کو ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved