• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی، بہن، 6 بھتیجوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

میرے چاچو کا انتقال ہوگیا ہے وہ شوگر کے مریض تھے، ان کی بیوی ان کو چھوڑ کر چلی  گئی، میرے چاچو نے اس کو طلاق نہیں دی تھی، میرے چاچو کی کوئی اولاد نہیں ہے، ان کے والدین بھی پہلے فوت ہوگئے ہیں۔میرے چاچو کے ورثاء میں ان کی ایک بہن،6 بھتیجے،3بھتیجیاں ،ایک بھانجی اور چار بھانجے ہیں،ان کی وراثت میں ایک مکان ہے یہ مکان ان ورثاء کے درمیان کیسے تقسیم ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مکان کے 24 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 6 حصے (25فیصد) بیوی کو، 12 حصے (50 فیصد) بہن کو اور  باقی 6 حصوں میں سے ایک ایک حصہ (4.16 فیصد فی کس) ہر بھتیجے کو ملے گا۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

بیویبہن6بھتیجے
ربعنصفعصبہ
1×62×61×6
6126

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved