• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی، بہن اور بھتیجوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص فوت ہو ا جس کی اولاد نہیں ہے ۔ ان کے ورثاء میں ایک بیوی ،ایک بہن ، ہیں۔ جبکہ میت کے والدین ،میت کا بھائی اورایک بہن میت سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔متوفی بھائی کی اولاد میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔اور متوفی بہن کی اولاد میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کو 16 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ جن میں سے چار حصے ( 25 فیصد) مرحوم کی بیوی کو، اور 8 حصے (50 فیصد ) مرحوم کی بہن کو، جبکہ ایک ایک حصہ (6.25 فیصد فی کس) مرحوم کے ہر بھتیجے کو ملے گا۔

نوٹ: مرحوم کی متوفی بہن کی اولاداور مرحوم کی تین بھتیجیوں  کو مرحوم کی وراثت سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved