- فتوی نمبر: 31-135
- تاریخ: 13 جولائی 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
زید میت ورثاء میں ایک بیوی ، ایک بیٹی ، ایک بہن اور دو بھتیجے ہیں ۔ تقسیم میراث کیسے ہے ؟
وضاحت مطلوب ہے : میت کے والدین حیات ہیں یا فوت ہوگئے ہیں ؟ اگر فوت ہوگئے ہیں تو میت سے پہلے یا بعد میں ؟
جواب وضاحت : میت سے پہلے فوت ہوگئے تھے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید کے کل ترکہ کے آٹھ حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوی کو ایک حصہ ( 12.5فیصد) بیٹی کو چار حصے (50 فیصد)اور بہن کو 3 حصے (37.5 فیصد)ملیں گے ۔ دونوں بھتیجوں کو زید کے ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8
بیوی | بیٹی | بہن | 2بھتیجے |
8/1 | 2/1 | عصبہ | محروم |
1 | 4 | 3 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved