- فتوی نمبر: 33-292
- تاریخ: 07 جولائی 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میرادوست فوت ہوگیا ہے اس کے ورثاء میں ایک بیوہ ، چار بیٹیاں اور تین باپ شریک بھائی ہیں جن میں سے ایک فوت ہوچکا ہے باقی دو زندہ ہیں۔ مرحوم کے والدین فوت ہوچکے ہیں اب مرحوم کے ترکہ کی شرعی تقسیم کیسے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے ترکہ کے 48 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 6 حصے (12.5 فیصد) بیوی کو، 8 حصے (16.667 فیصد فی کس) ہر ایک بیٹی کو اور 5 حصے (10.417 فیصد فی کس) دو بھائیوں میں سے ہر بھائی کو دیئے جائیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
24×2=48
زوجہ | 4بیٹیاں | 2 باپ شریک بھائی |
8/1 | 3/2 | عصبہ |
3×2 | 16×2 | 5×2 |
6 | 32 | 10 |
6 | 8+8+8+8 | 5+5 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved