• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی، بیٹیوں اور بیٹوں میں میراث کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص فوت ہوا اس کے ورثاء میں ایک بیوی، تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں تو اب وراثت کیسے  تقسیم ہوگی؟

نوٹ: فوت ہونے والے کے والدین پہلے ہی  فوت ہوگئے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  فوت ہونے والے شخص کے کل ترکہ(جائیداد)  کے 88 حصے کیے جائیں گے  جن میں سے مرحوم  کی بیوی کو  11 حصے(12.5فیصد) ملیں گے اور اُن کی پانچ بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو 7 حصے(7.95 فیصد فی کس) ملیں گے اور تین بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو 14 حصے(15.90 فیصد فی کس) ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

مسئلہ:8                        8×11=88

بیوی5بیٹیاں3بیٹے
ثمنعصبہ
17
11×17×11
1177
7+7+7+7+714+14+14

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved