- فتوی نمبر: 20-188
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام وراثت کے اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص فوت ہو جاتا ہے پسماندگان میں اس کی بیوی ،اسکے 3 بھائی اور 3 بہنیں ہوں تو کس کس کو کل جائیداد کا کتنا کتنا حصہ ملے گا ؟
(متوفیٰ)مرد
بیوی 3بھائی 3بہنیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ترکہ(جائیداد) کے کل 12 حصے کیے جائیں گے جس میں سے بیوی کو 3 حصے ،ہر بھائی کو 2-2 اور ہر بہن کو 1-1 حصہ ملے گا ۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
4×3=12
بیوی————- 3بھائی————– 3بہنیں
¼————– عصبہ
1×3 3×3
3 9
6 3
2-2-2 1-1-1
© Copyright 2024, All Rights Reserved