- فتوی نمبر: 25-163
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک بندہ فوت ہو گیا جس کے وارثوں میں ایک بیوہ ، ایک بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ ٹوٹل کتنے حصے بنیں گے؟ کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟ یعنی کتنے فیصد ملے گا؟
وضاحت مطلوب ہے کہ: سوال میں ذکر کردہ ایک بھائی اور پانچ بہنیں فوت ہونے والے کے بھائی بہن ہیں یا ان کا بیٹا بیٹیاں ہیں؟
جواب وضاحت: فوت ہونے والے کے بہن بھائی ہیں بیٹے بیٹیاں نہیں ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ یا اس کی قیمت کو 28حصوں میں تقسیم کرکے اس میں سے میت کی بیوی کو 7حصے (25%)، بھائی کو 6حصے (21.428%)، 5بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو 3-3حصے (10.714%) ملیں گے۔
4 x 7 = 28
بیوی | بھائی | 5بہنیں |
4/1 | عصبہ
3×7 21 |
|
1×7 | ||
7 | ||
7 | 6 | 3+3+3+3+3 |
25% | 21.428% | 10.714% |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved