- فتوی نمبر: 3-147
- تاریخ: 22 جولائی 2010
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک شخص جس کی اولاد نہیں فوت ہو جاتا ہے۔ متوفی کے دو بھائی اس کی وفات سے پہلے ہی وفات پاچکے تھے، جبکہ ایک بھائی زندہ ، ایک بہن زندہ اور ایک بیوہ زندہ ہیں۔
1۔ متوفی کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
2۔ جو بھائی پہلے فوت پا چکے تھے ان کی اولاد اور ان کی بیویاں اس وراثت میں حصہ دا ر ہوں گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کل مال کے چار حصے کریں گے جن میں بھائی کو دو حصے ، بہن کو ایک حصہ اور بیوی کو ایک حصہ ملے گا باقی کسی کا کچھ حصہ نہیں ہے۔ صورت تقسیم یوں ہوگی:
4
بیوی بھائی بہن بھتیجے
4/1 4/2 4/1 محروم فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved