• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم اور جو بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہوگیا اس کی وراثت کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ہمارے والدِ محترم کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم کے ورثاء  ميں ایک بیوہ،دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ مرحوم کا ترکہ مذکورہ ورثاء کے درمیان کس تناسب سے تقسیم ہوگا؟

مزید ایک اہم وضاحت یہ ہے کہ والد مرحوم کے ایک بیٹے، ان کی حیات ہی میں انتقال کرچکے تھے۔ جن کی وراثت میں سے والد صاحب کا بھی حصہ بنا تھا سوال یہ ہے کہ کیا اس بیٹے کا حصہ والد صاحب کے ترکہ سے ساقط ہوجائے گا  یا اس متوفی بیٹے کا حصہ بھی مرحوم والد کے ترکہ میں شمار ہوکر آگے دیگر ورثاء میں تقسیم ہوگا؟

نوٹ:متوفی بیٹے کے ورثاء میں بیوہ، چار بیٹیاں، والد اور والدہ تهے نرینہ اولاد کوئی نہیں تھی۔

نیز یہ بھی وضاحت فرما دیں کہ اب والد صاحب کے ترکہ میں سے متوفی بیٹے کے ورثاء کا حصہ ہوگا یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے: 1۔جو بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہوا تھا وہ ان دو بیٹوں کے علاوہ تیسرا بیٹا تھا یا ان دو میں سے تھا؟ 2۔والد کے انتقال کے وقت اس کے والدین زندہ تھے یا نہیں؟

جواب وضاحت: 1۔جی وہ تیسرا بیٹا تھا،ان دو میں سے نہیں تھا۔2۔مرحوم والد کے والدین ان کے انتقال کے وقت حیات نہیں تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جو بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہوگیا تھا اسکی وراثت میں سے والد کو حصہ ملے گا اور وہ حصہ والد کی اپنی  دیگر وراثت کی طرح والد کے ورثاء  میں تقسیم ہوگا جس کی صورت یہ ہوگی کہ ان دونوں طرح کی  وراثت کے 48 حصے کیے  جائیں گے جن میں سے 6 حصے( 12.5 فیصد ) بیوی کو اور 14-14 حصے( 29.16 فیصد  فی کس) دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو اور 7 -7 حصے( 14.58 فیصد  فی کس) دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے  اور جو بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہوگیا تھا اس بیٹے کے  بیوی بچوں کو مرحوم کی وراثت سے کچھ نہیں ملے گا۔

تکملہ فتح الملہم (2/15) میں ہے:

وقد ذكر الامام ابوبكر الجصاص الرازي رحمه الله فى أحكام القرآن والعلامة العيني فى عمدة القاري الاجماع علي ان الحفيد لا يرث مع الابن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved