• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

استفتاء

کیا شادی کے بعد عورت اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگا سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شادی کے بعد عورت چونکہ شوہر کے تابع  ہوتی ہے اور شناختی کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ میں بھی شادی کے بعد شوہر ہی کا نام لکھا جاتا ہے۔ اس لیے شادی کے بعد اگر عورت اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگائے تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ بعض لوگوں کو یہ خیال ہوتا ہے کہ شاید یہ نسب کی تبدیلی ہے اور نسب تبدیل  کرنے سے حدیث میں ممانعت آئی ہے۔ لوگوں کا یہ خیال درست نہیں کیونکہ عورت کا شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا بطور ولدیت کے نہیں ہوتا بلکہ محض ایک تعارف اور پہچان کے طور پر ہوتا ہے۔ چنانچہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  کی کتاب ’’ کتاب الفتاویٰ ‘‘ میں ہے:

’’نام کے ساتھ دوسرے نام کی نسبت جوڑنے کا مقصد تعارف ہے، تعارف کا مقصد والد کی نسبت سے بھی حاصل ہو جاتا ہے، اور شوہر کی نسبت سے بھی۔ اس لیے دونوں ہی درست ہیں۔‘‘ (5/ 160) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved