• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(2)بیوی کااپنے شوہر کابتائے بغیر خرچہ لینا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

2۔ اور میرے میاں سے میں کبھی بھی پیسے مانگوں تو ترسا ترسا کر دیں گے یا جب تک میں روتی نہیں یا لڑتی نہیں، دیتے نہیں۔ جیسے مجھے اب کپڑوں کی سلائی دینی ہے تو وہ بالکل بات ہی نہیں سنتے، غور ہی نہیں کرتے۔ تو کیا میں ان کی جیب سے اجازت کے بغیر پیسے لے سکتی ہوں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

2۔ اپنی حقیقی ضروریات کے بقدر لے سکتی ہیں، زائد نہیں۔ ضرورت کے بقدر لینے کو بھی اگر شوہر نے برا منایا تو اس کی ذمہ دار آپ خود ہوں گی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved