- فتوی نمبر: 12-160
- تاریخ: 05 جون 2018
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا تھا تھا کہ کیا بیوی اپنے شوہر کو زکوۃ دی سکتی ہے؟کیونکہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ اگر شوہر ضرورت مند ہو اور بیوی اگر صاحب نصاب ہو تو وہ شوہر کو زکوۃ دے سکتی ہے کیونکہ شوہر بیوی کے زیر کفالت نہیں ہوتا ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی اپنے شوہر کو زکوۃ نہیں دے سکتی کیونکہ شوہر اگر چہ بیوی کے زیر کفالت نہیں ہوتالیکن خود بیوی کا خرچہ شوہر کے ذمے واجب ہوتا ہے ۔لہذا یہ ایسے ہی ہے جیسے اپنی زکوۃ اپنے آپ کو دیدی ہو۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved