• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی کے غیر موجودگی میں مرد کے لیے اور شوہر کی غیر موجودگی میں عورت کے لیے استمناء بالید کاحکم

استفتاء

۱۔ ایک مردکی بیوی پاس نہیں اور وہ اپنے ہاتھ سے اپنی شہوت پوری کرے

۲۔ ایک عورت کا شوہر اس کے پاس نہیں وہ بھی اپنے ہاتھ سے شہوت پوری کرے جائز ہے یا ناجائز ؟زنا کے زمزے میں آتا ہے یا نہیں ؟ اس کا کوئی حل بتائیں تاکہ بچ سکیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر شہوت کا غلبہ ہو اور مشت زنی کے بغیر تسکین نہ ہوتی ہو تو مشت زنی کی گنجائش ہے ۔

لما فی الشامیۃ399/2

الاستمناء بالکف ۔۔۔۔لو خاف الزنا يرجي ان لاوبال عليه وقال ابن عابدين ؒ عبارة الفتح فان غلبته الشهوةففعل ارادة تسکينها به فالرجاء ان لايعاقب ۔(مطلب في حکم الاستمناء بالکف )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved