- فتوی نمبر: 21-184
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
شرعی حوالے سے کچھ پوچھنے کی استدعا رکھتا ہوں،عرض یہ ہے کہ کیا بیوی کے پستان اور اگلی شرمگاہ کو بوسہ دینے کے حوالے سے کوئی ممانعت ہے؟بعض علمائے کرام کے حوالے سے کوئی ممانعت نہیں بتائی گئی،ان کے مطابق قرآن وحدیث کے زیرغور بیوی فائدہ اٹھانے کی چیز ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جائے اور بیوی کو خوش رکھنے کے لیے اسے مختلف طریقوں سے پیار کیا جائے۔ مہربانی فرما کر رہنمائی کی جائے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پستان کو بوسہ دینا جائز ہے جبکہ شرمگاہ کو ایسا کرنا ممنوع ہے،کیونکہ یہ جانوروں کافعل ہے۔بیوی اگر چہ فائدہ اٹھانے کی چیز ہے لیکن اس کی حدود طے شدہ ہیں،ان سے تجاوز کرنا جائز نہیں ،جیسے پاخانے کے مقام میں صحبت کرنا حرام ہے، حالانکہ وہ بھی تو بیوی سے فائدہ اٹھانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved