- فتوی نمبر: 11-124
- تاریخ: 22 مارچ 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
1۔مرحوم کی ملکیت 500,000روپے ہے ۔
2۔مرحوم کی ملکیت کا ایک پلاٹ ہے ۔
3۔مرحوم کی وراثت کے کون کونحق دار ہیں ۔مرحوم کے لواحقین یہ ہیں :
1۔مرحوم کے والد ،
2۔مرحوم کے والدہ،
3۔مرحوم کے دو بھائی(شادی شدہ) ،
4۔مرحوم کی تین بہنیں(شادی شدہ) ،
5۔مرحوم کی بیوی ،
6۔ایک بیٹا پانچ سال کا ہے اس کی تاریخ پیدائش 2013-01-17ہے ۔
7۔دوسرا بیٹا دوسال کاہے اس کی تاریخ پیدائش 12-03-2015ہے۔
8۔مرحوم کی بیٹی سات سال کی ہے اس کی تاریخ پیدائش 30-06-2010۔
نوٹ :
1۔مرحوم کی بیوی کا فی عرصہ سے ناراضگی کی وجہ سے اپنے ماں باپ کے پاس ہی رہ رہی ہے اور جب مرحوم کافی عرصہ بیمار رہا تو بیمار پرسی کیلئے بھی نہیں آئی ۔
2۔مرحوم جب فوت ہوا اس وقت بھی مرحوم کی بیوی نہیں آئی اور نہ ہی بچوں کو آنے دیا ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ (رقم +پلاٹ )کو 120حصوں میں تقسیم کر کے 20،20حصے اس کے والدین کو 15حصے اس کی بیوی کو اور 26،26حصے ہر بیٹے کو اور 13حصے بیٹی کو ملیں گے۔بھائیوں اور بہنوں کو کچھ نہیں ملے گا۔
5×24=120
والد—————– والدہ————————– بیوی ——————- 2بیٹے ————بیٹی———— 2بھائی ———- 3بہنیں
1/6 —————-1/6————————- 1/8 ——————–عصبہ ——————–محروم ————–محروم
13×5 3×5 4×5 4×5
65
20 ————20————- 15————– 26،26 13
© Copyright 2024, All Rights Reserved