- فتوی نمبر: 5-259
- تاریخ: 25 دسمبر 2012
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
آپ سے معلوم کرنا ہے کہ ایک بیوی جو کہ خودکفیل نہیں ہے۔ مگر اس کا شوہر، بیٹا، باپ یا سسر جو کہ خود کفیل ہیں اور صاحب حیثیت ہیں۔ بیوی کے پاس ایک خاص نصاب میں سونا پڑا ہے۔ آیا اس کی زکوٰة اس کا شوہر، باپ، بیٹا یا سسر دے سکتا ہے کہ نہیں۔ دین کی آگاہی میں اس پر روشنی ڈالیں نیز یہ بھی بتائیں کہ اس بیوی کے سونے کی زکوٰة اس کا شوہر چھبیس سال سے دے رہا ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں تو ہمیں اس کا حل بتائیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر عورت خود صاحب نصاب ہے تو اس کی زکوٰة خود اس پر فرض ہے۔ ہاں اگر کوئی دوسرا رشتہ دار اس کو بتاکر اس کی طرف سے ادا کردے تو بھی ادا ہوجائے گی۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved