• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کے تین دفعہ طلاق کے مطالبہ پرمیاں کا دوفعہ طلاق دینا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  1. خاتون نے خاوند سے مطالبہ طلاق میں کہا

’’مجھے طلاق دو  ؟خاوند :میں نے ایک طلاق دی۔ خاتون: تینوں دے دو؟ خاوند اگلے مہینے دونگا شریعت کے مطابق ۔عورت: نہیں تینوں ابھی دیدو؟خاوند: دوسری بھی دیتا ہوں ،عورت: تینوں دے دو؟ خاوند: اب نہیں دیتا تیسری ‘‘

اس کے بعد خاموشی ہے۔ برائے کرم حکم سےمطلع  فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. مذکورہ صورت میں شوہر نے اگر واقعتاً صرف دو ہی طلاق دی ہیں تو دو رجعی طلاق واقع ہوئی ہیں، لہذا عدت گزرنے سے پہلے رجوع ہوسکتا ہے اور عدت کے بعد دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے۔

نوٹ: آئندہ کےلیے صرف ایک طلاق کا حق باقی ہے۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved