• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کی طرف سے ملنے والا حصہ پوتوں کو دینا

استفتاء

ایک خاتون فوت ہوئی اور فوتگی کے وقت اس کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں اور خاوند بھی حیات ہے۔ بعد میں ایک بیٹا فوت ہوگیا اور وہ بیٹا شادی شدہ تھا۔ اور اس کی اولاد بھی ہے۔ اب مرحومہ کا خاوند کہتا ہے کہ 24 کنال زمین میں سے جو کہ مرحومہ کا مال تھا چھ کنال میری ہیں اور اس نے وہ چھ کنال اپنے پوتوں کے نام کردی ہے۔ آیا وہ چھ کنال کا حقدار ہے اور پوتوں کے نام کرسکتا ہے؟ فوت شدہ بیٹے کو میراث میں حصہ ملے گا؟ شرعی نقطہ نظر سے یہ زمین کیسے تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیوی مرجائے اور اس کی اولاد ہو تو شوہر کو ترکہ کا ایک چوتھائی حصہ ملتا ہے۔ 24 کنال کا ایک چوتھائی 6 کنال بنتا ہے۔ شوہر کی بات درست ہے۔ شوہر اپنی زندگی میں اپنی جائیداد پوتوں کو دے سکتا ہے۔ جبکہ اس سے اس کا مقصد اپنےبیٹے بیٹیوں کو نقصان پہنچانا نہ ہو۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved